نیو یارک: کونسل آف فارن افیئر میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار دفاع کیلئے ہیں۔ خطے میں بھارتی بالا دستی قبول نہیں۔ وزیراعظم سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی ملاقات کی۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں کونسل آف فارن افیئر میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی اثاثوں کا مضبوط کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم رکھتے ہیں، پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر کوئی شبہ نہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ خطے میں بھارت کی بالادستی قبول نہیں۔ کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاک سر زمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہو رہی۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملالہ کی خدمات کو سراہا اور انہیں پاکستانی خواتین کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔