کراچی میں نجی اسکول کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین سراپا احتجاج ہوگئے، گلشن اقبال بلاک 4میں نجی اسکول کے باہر مظاہرے میں شریک والدین کا کہنا تھا کہ اسکول نے 40 فیصد فیس بڑھا دی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ روک دیا ہے۔ بچوں کے والدین نے کہا کہ عدالتی حکم کےباوجودزیادہ فیس وصول کی جارہی ہے۔ دو نجی اسکولوں کی انتظامیہ کیخلاف والدین کی جانب سے دائردرخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری نوٹیفکیشن کے باوجود من مانا اضافہ کیا جارہا ہے، جس پر عدالت نے محکمہ تعلیم، اسکول انتظامیہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔