اسلام آباد: ملک اور جمہوریت کے مفاد میں وزیر خزانہ عہدہ چھوڑ دیں: سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر فتح حسینی کا مشورہ
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے استعفے کی سفارش کر دی۔ سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر فتح حسینی نے مشورہ دیا کہ ملک اور جمہوریت کے مفاد میں وزیر خزانہ عہدہ چھوڑ دیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سلیم مانڈوی والا نے کہا جب تک اسحاق ڈار استعفیٰ نہیں دیں گے پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی۔ فتح محمد حسنی نے کہا کمیٹی کو تجویز دینی چاہئے کہ اسحاق ڈار عہدے سے مستعفی ہوجائیں ۔ سینیٹر الیاس بلور نے وزیر خزانہ کے استعفے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا اسحاق ڈار مشکل میں ہیں، ایسے وقت میں ان کے استعفے کی حمایت نہیں کروں گا، میں خود فون پر بات کروں گا۔