counter easy hit

مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان ’’شیر‘‘ بحال

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے پارٹی صدر کیلئے انتخابات کرائے جانے پر پارٹی کا انتخابی نشان “شیر” بحال کر دیا ہے۔

The election mark of the Muslim League (N) "lion" restoredچیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل عرفان نے بتایا کہ آج (ن) لیگ کے پارٹی صدرکے لیے انٹرا پارٹی انتخاب کرایا جا رہا ہے، جس پرالیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس نمٹاتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان بھی بحال کردیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف سے وزارت عظمی کے علاوہ پارٹی کی صدارت بھی چھن گئی تھی تاہم قومی اسمبلی اورسینیٹ سے قانون سازی کے بعد اب وہ دوبارہ پارٹی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔