سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق ون ڈے اسکواڈ کی مشاورت کے لیے دبئی چلے گئے ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جا ئے گی جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہو گا۔
ون ڈے اسکواڈ کے اعلان سے قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق مشاورت کے لیے دبئی چلے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فاتح ون ڈے اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ حسن علی کی کمر میں تکلیف ون ڈے سیریز میں شرکت کو مشکوک بنا سکتی ہے جبکہ 16ویں کھلاڑی کی حیثیت سے اسپنر محمد نواز کو بھی شامل کیےجانے کا امکان ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا ون ڈے اسکواڈ محمد حفیظ، اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، حارث سہیل، محمد عامر، فہیم اشرف، رومان رئیس، حسن علی، شاداب خان، جنید خان، عماد وسیم اور احمد شہزاد پر مشتمل تھا۔