سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی حکم پر غلاف کعبہ پردہ باب الکعبہ خانہ کعبہ کے دروازے کی نئی اور پرانی کنجیاں، غلاف روضہ رسولؐ سمیت ڈیڑھ سو سے زائد مقدس اسلامی تبرکات کی نمائش بدھ کو شروع ہوگئی۔
اس کا افتتاح سینٹ کے قائد ایوان اور موتمر العالم الاسلامی پاکستان کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق سعودی سفیر کے اہم سرکاری مصروفیات کی وجہ سے سعودی عرب جانے کی وجہ سے ان کے ڈپٹی ایمبیسڈر حبیب اللہ البخاری سردار تنویر الیاس مکہ مکرمہ سے آئے ہوئے خصوصی مہمانوں یاسر الیاس کمورڈور عرفان الحق نے کیا۔
افتتاحی تقریب سے راجہ محمد ظفر الحق سعودی ڈپٹی اپمپیڈر حبیب اللہ البخاری سردار تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی بادشاہ نےسعودی عرب باہر پہلی غلاف کعبہ پردہ باب الکعبہ کعبہ کے دروازے کی کنجیاں غلاف کعبہ کے وسیع و عریض حصہ کعبہ کے چاروں طرف سونے کی تاروں سے کندہ کی ہوئی پرانی آیات سونے کے پانی کے حاشیہ والے قرآن پاک قرآن پاک کے نادر نسخہ جات خانہ کعبہ کے اندر 9 سال بعد تبدیل ہونے والے سبز رنگ کے پرانی آیات والے پردے تاریخ میں پہلی مرتبہ برادر اسلامی ملک پاکستان میں نمائش کے لئے بھجوائے ہیں۔ اس سے قبل ان تبرکات کی سعودی عرب سے باہر کبھی نمائش نہیں کی گئی۔
سردار تنویر الیاس نے اس نمائش کے لئے جناح ایونیو اور فیصل ایونیو کے سنگم پر واقع اپنے تھری ٹاور کے گراؤنڈ فلور پر واقع وسیع و عریض ہال ہدیہ کے طور پر پیش کئے ہیں بقول ان کے یہ نمائش دس روز تک محدود ہوگی۔ بدھ کو ہزاروں فرزندان توحید نے یہ نمائش دیکھی پاکستان کے کروڑوں مسلمان جو حج یا عمرے کی استطاعت نہیں رکھتے غلاف روضہ رسولؐ غلاف کعبہ اور باب الکعبہ کے اوپر موجود سونے کی تاروں سے لکھی ہوئی قرآنی آیات کو بالکل قریب سے دیکھتے رہے جبکہ باب الکعبہ پہنچ کر بھی کوئی عازمین حج و عمرہ پردہ باب الکعبہ اور سرخ رنگ کے غلاف روضہ رسولؐ کو ہاتھ نہیں لگا سکتا۔
وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں غلاف روضہ رسولؐ اور غلاف کعبہ کے فریم شدہ سونے کی تاروں والی آیات کے حصوں کو ہزاروں خواتین ، مردوں، بوڑھے، بچوں نےمَس کیا اور اس نمائش کا اہتمام کرنے پر سعودی بادشاہ حکومت عوام سعودی سفارتخانے نے سردار تنویر الیاس، یاسر الیاس کا شکریہ ادا کیا ۔ سعودی ڈپٹی ایمبیسڈرحبیب اللہ البخاری نے سعودی سفارتکار کی تقریر کو اپنی تقریر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں پاکستان کا استحکام ترقی و خوشحالی سعودی عرب کا استحکام ترقی و خوشحالی ہے۔
دس روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ شرف کی بات ہے کہ سعودی بادشاہ کی منظوری سے سعودی عرب کی حکومت نے غلاف کعبہ، بیت اللہ شریف، روزہ رسول ﷺ کے تبرکات کی زیارات پاکستانی عوام کو کروائی جارہی ہے۔ یہ پاکستانی عوام کی خوش نصیبی ہے کہ پاکستان کویہ شرف بخشا گیا، ہم اس پر سعودی حکومت کے بھی مشکور ہیں۔ ان مبارکات کی نمائش سے ہمارا دینی رشتہ مزید مستحکم ہوگا۔تبرکات کی زیارات سے دنیا بھر کے بالخصوص پاکستانی مسلمانوں کا قلبی اور ایمانی تعلق اور زیادہ مضبوط ہوگا۔
مقامات مقدسہ بیت اللہ، روزہ رسولؐ سے منسلک مقدس تبرکات کی زیارت خوش قسمتی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ سعودی حکومت کے حکمرانوں ، علماء اور عوام کے مشکور ہیں کہ وہ ان مبارکات کی بھی زیارت پاکستانی مسلمانوں کو نصیب ہورہی ہے جنہیں حج اور عمرے کے دوران قریب سے دیکھنے کا موقع نصیب نہیں ہوتا۔