فائونڈیشن کی جانب سے تیار کردہ دس شیلٹر ہومز میں روہنگیا بے گھر مسمانوں کے اہل خانہ کو سہارا دیا جاچکی ہے :جاوید آفریدی
پشاور (یس اردو نیوز) پشاور زلمی فائونڈیشن اور چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لیے شیلٹرز ہوم کا قیام ، روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالے ظلم اور المیہ نہ صرف تمام پاکستانیوں بلکہ تمام نرم دل انسانوں کے لیے فکرمندی اور تشویش کا باعث ہے .بڑی تعداد میں بے گھر ہونیوالے ان افراد کے لیے پشاور زلمی اور پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے شیلٹر ہوم بنانے کے کام میں اپنے تعاون کا آغاز کیا ہے ۔ نیپال میں موجود نامور ٹی وی میزبان وقار زکا کے رابطے کے بعد پشاور زلمی فاؤنڈٰیشن کی جانب سے شیلٹرز ہوم کی تعمیر کا آغاز کیا گیا جس میں دس گھر شیلٹرز ہوم میں روہنگیا مسلمانوں کی فیملیز آباد منتقل ہوچکی ہے اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم اور بے گھر ہونا ایک بڑا انسانی المیہ ہے ، اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان حکومت اور عوام کو بھی ان کی مدد میں آگے آنا چاہئے ۔ وقار زکا نے اپنے پیغام میں پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کاشکریہ ادا کیا ۔