پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق کا ٹی ٹین لیگ کی ٹیم کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ وہ مالک ہیں، ایمبیسیڈر یا مینٹور، پاکستان کرکٹ بورڈ چوکنا ہو گیا، معاملے کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔ ٹی ٹین لیگ کی متحدہ عرب امارات میں رونمائی کے دوران انکشاف ہوا کہ چیف سلیکٹر بھی ایک فرنچائز کے کو آنر ہیں۔ لیگ کے منتظمین کی جانب سے باضابطہ طور پر بتایا گیا انضمام الحق ایک فرنچائز کے برینڈ مینٹور اور اپنے بھائی انتظار الحق کے ساتھ کو آنر ہیں۔

چیئرمین نجم سیٹھی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے بھی معاملہ تھوڑا سست روی کا شکار ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی سب میڈیا رپورٹس ہیں ۔ یقینا ًاس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں پی سی بی کی پالیسی کی خلاف ورزی تو نہیں ہو ئی۔








