کراچی میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے ملت جعفریہ پاکستان نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کردیا،علامہ حسن ظفر نقوی سمیت چار افراد نے احتجاجاً گرفتاری دے دی۔
ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے کھارادر امام بارگاہ کے باہر احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں لاپتا افراد کے اہل خانہ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔علامہ حسن ظفر نقوی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بےگناہ لاپتہ نوجوانوں کو سامنے لایا جائے۔انہوں نے احتجاجی مظاہرے کے بعد لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا اور بعد میں چار کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دے دی ۔
Ad: