کوئٹہ: 20 زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق ہونیوالے میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
بلوچستان کے علاقے دشت تیرہ میل میں وین اور مسافر بس میں خوفناک تصادم کے باعث 14 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 2 پولیس اہلکار میں شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کو طلب کر لیا گیا۔