counter easy hit

زاہد حامد کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، حلف نامے سے متعلق قانون پر تبادلہ خیال

لاہور: شہباز شریف نے ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل حالت میں بحال کرنے پر وفاقی وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا۔

Zahid Hamid meets Punjab Chief Minister, discuss about the affidavit lawوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ملاقات کی اور ختم نبوت کے حلف نامے سے متعلق قانون اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل حالت میں بحال کرنے پر وفاقی وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیر متزلزل ایمان رکھتی ہے، وفاقی حکومت نے ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کرنے کے لئے فوری ایکشن لیا۔

بعدازں ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے میں خدمت مراکز کے قیام کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، ساہیوال، گوجرانوالہ میں خدمت مراکز آپریشنل ہو چکے ہیں، باقی اضلاع میں خدمت مراکز کے قیام کے لئے جگہ کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوام کو خدمت مراکز کی افادیت اور اہمیت سے آگاہی دینے کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے۔