لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف فیملی کیسز سمیت دیگر مقدمات کی کاروائی براہ راست چینلز پر دکھائی جائے: درخواستگزار کی عدالت سے استدعا
اراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی کاروائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کے لیے لاہو رہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست انسانی حقوق کے رہنما اشتیاق چوہدری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام کو اراکین اسمبلی کے خلاف کیسز کی کاروائی دیکھنے کا آئینی حق ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی ہے کہ امریکہ اور یورپ مین اہم کیسز کی کاروائی براہ راست دکھائی جاتی ہے تا کہ لوگ ہر چیز سے با خبر رہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف فیملی کیسز سمیت دیگر مقدمات کی کاروائی براہ راست چینلز پر دکھائی جائے۔