اسلام آباد(یس اردو مانیٹرنگ)عدم پیشی پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار،اشتہاری دینے کی کارروائی شروع،نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی ،مقدمات کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ،احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر)محمد صفدر پیش ہوئے جبکہ حسن اور حسین عدالت میں پیش نہ ہوئے ،اس موقع نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ حسن اور حسین دونوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دیا جائے ،جس پر حسن اور حسینکو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج ہم عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں ،حسن اور حسین نواز پر ملکی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا وہ پیش ہونگے یا نہیں فیصلوں ان دونوں ہی نے کرنا ہے