پیرس(یس اردو نیوز،فوٹوز علی اشفاق)مایہ ناز فلم سٹار اور ماضی کی بہترین ہیروئن فلم سٹار ثنانے بطور پروڈیوسر انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس بات کا اظہار انہوں نے پیرس میں ایک شو کے دوران کیا۔ جہاں ان کی ملاقات باصلاحیت اور پروفیشننل پاکستانیوں سے ہوئی۔ پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے منعقد کیے گئے شو میں نہ صرف فلمسٹار ثنا نے پرفام کیا بلکہ مختلف فنکاروں اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔
فلمسٹار ثناپیرس میں باصلاحیت نوجوان بزنس مین شیخ نعمت اللہ سے بہت متاثر ہوئیں اور ان کے ٹیلنٹ کو سراہا۔ شیخ نعمت اللہ نے ماضی کی سپر سٹار اور مایہ ناز ہیروئن کیفلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پرر فلمسٹار ثنانے پاکستانی کمیونٹی اورپردیس میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو کی اور اس موضوع پر فلم بنانے کے بارے میں دوستوں اور ساتھی فنکاروں سے مشورے بھی کیے۔آخر کار انہوں نے شیخ نعمت اللہ کوبطور ہیروان کی آنے والی فلم میں کام کرنے کیلئے راضی کرلیا۔ شیخ نعمت اللہ ابھرت ہوئے باصلاحیت نوجوان ہیں جو کہ فلم میں بطور ہیرو کام کریں گے۔
دیگر کاسٹ میں بھی پیرس میں موجود باصلاحیت پاکستانی شامل ہیں جوکہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ فلم پردیس میں بسنے والے ایک پردیسی بابو کی کہانی پر مشتمل ہوگی جو کہ دیار غیر میں اپنی دھرتی سے دور اپنے گھر والوں کیلئے محنت سے بلند مقام حاصل کرتا ہے مگر اس دوران بہت سی غمم اور خوشی کے واقعات اس کی زندگی کو متاثر کرتے ہیں ۔ اسی طرح پردیس میں بسنے والے اپنے وطن کے حالات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور غم و خوشی کے لمحات میں کیا کرتے ہیں اور کس طرح آزمائشوں سے گزر کراپنے وطن کو زرمبادلہ اور اپنے بہن بھائیوں کی زندگیاں بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ پردیس میں پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک اور ان کے مسائل کو بھی موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ کے بارے میں صلاح مشورے جاری ہیں اور نام اور کاسٹ بھی جاری کی گئی ہے مگر یس اردو نیوز اس سلسلے میں ہونے والی تمام پیش رفت کو اپنے قارئین تک پہنچاتا رہے گا۔