مشفیق نے ٹاس جیتنے کو اپنی غلطی قرار دینے کے ساتھ ڈیپ میں فیلڈنگ کو ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل
ڈھاکا: جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد مشفیق الرحیم کی باتوں نے بنگلادیشی بورڈ کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہاکہ یہ ملک کی عزت کا سوال ہے، اس لیے بورڈ کو مشفیق کی باتوں پر تشویش ہے۔ اگر انھیں کسی سے کوئی شکایت ہے تو ہمیں بتانا چاہیے، فی الحال ان کی کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم ٹور سے واپسی پر تفصیلی بات چیت ہوگی، ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ ان پر ٹیم انتظامیہ، کوچنگ اسٹاف یا پھر ہماری جانب سے کوئی دبائو تو نہیں ہے۔
واضح رہے کہ انھوں نے ٹاس جیتنے کو اپنی غلطی قرار دینے کے ساتھ ڈیپ میں فیلڈنگ کو ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ قرار دیا تھا۔