احتساب عدالت میں مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے، سکیورٹی انتظامات مکمل، پولیس اور ایف سی کے 200 اہلکار تعینات ہیں۔
اسلام آباد: اثاثہ جات کیس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔ مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے، سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے، پولیس اور ایف سی کے 200 اہلکار تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق نجی بنک کے افسر طارق جاوید اور نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ کے افسر شاہد عزیز نے نیب سمن کی تعمیل کی۔ اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث دونوں افسران پر جرح بھی کریں گے۔ اس سے پہلے بینک افسر اشتیاق علی بھی اسحاق ڈار کے خلاف بیان قلمبند کرا چکے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار نے اہلیہ کے نام بنک اکاونٹ کھلوایا۔ اسحاق ڈار کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس اور ایف سی کے 200 سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، رینجرز کی طلبی کیلئے پولیس نے اس مرتبہ کوئی خط نہیں لکھا، میڈیا اور وکلا کو احتساب عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔