لاہور: لاہور میں مغلپورہ پولیس نے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے والے 2 ہیکرز کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سول لائنز علی رضا نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزموں میں عارف بٹ اور عمران سرور شامل ہیں، جو شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزموں کو مغلپورہ چوک پر لگائے گئے ناکے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی مشینیں، ویزہ سٹکرز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزموں کا تیسرا ساتھی آصف تاحال فرار ہے، جسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔