لاہور: اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ماضی میں بھی مشترکہ فلم سازی ہوتی رہی ہے۔
جس کی آج بھی گنجائش موجود ہے اس وقت بنگلہ دیش میں بھی بننے والی فلموں کا معیار وہ معیار نہیں رہا ہے فلمیں لگتی ہیں اور اتر جاتی ہیں پتہ نہیں چلتا۔ اس کی وجہ کمزور کہانی، کمزور موسیقی ہے اگر پاکستان اور بنگلہ دیش کے فلم ساز اچھے موضوعات پر پروفیشنل انداز میں معیاری فلمیں بنائیں جس میں دونوں ممالک کے فنکاروں کو بھی کام کرنے کے مواقع حاصل ہوں تو دونوں ممالک کے فلم بین بھی ایسی فلموں کو پسند کرینگے۔