counter easy hit

عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانی کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھا دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے۔

Imran Khan raised a worldwide voice for the Pakistani prisoner in Guantanamo Bay واشنگٹن پوسٹ میں پاکستانی قیدی کی حالت زار پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تفصیلی مضمون لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ گوانتا ناموبے کی جیل میں قید احمد ربانی کراچی کا رہائشی اور ٹیکسی ڈرائیور ہے لیکن پاکستانی حکومت نے  احمد ربانی کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔ عمران خان نے مضمون میں لکھا کہ احمد ربانی کی کراچی میں اہل خانہ تک بحفاظت واپسی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، ہم پاکستانی قیدی کی حالت زار پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ عمران خان نے مزید کہا امریکا آزادی و انصاف کے اصولوں پر قائم ہوا تو اب ان اصولوں کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔