مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب دہشت گردوں سے جھڑپ میں فوج اور پولیس کے 35 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بعض حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔
جھڑپیں دارالحکومت قاہرہ کے قریب الواحات کے نخلستان میں ہوئیں ۔مصری حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ انتہا پسند گروہ حسم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کچھ حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ مصری فورسز کو داعش سے منسلک مصری گروہوں کی جانب سے مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔ حملوں کے زیادہ تر واقعات صحرائے سینا میں پیش آتےہیں۔