واشنگٹن: 8 روزہ غیر ملکی دورے میں امریکی وزیر خارجہ سب سے پہلے سعودی عرب پہنچیں گے، پاکستان، بھارت اور قطر کا دورہ بھی کریں گے۔
امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن ایشیا کے 8 روزہ دورے کیلئے روانہ ہوگئے، وہ دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچیں گے، اس کے بعد قطر، پاکستان اور بھارت بھی جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلر سن کی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانگی، ریکس ٹلرسن دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچیں گے۔ جہاں وہ عراق سعودی عرب تعاون کونسل کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔ پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جنوبی ایشیا کے لیے صدر ٹرمپ کی نئی حکمت عملی میں اسلام آباد کے کردار پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی وزیرخارجہ قطر اور دہلی کا بھی دورہ کریں گے۔