شہباز شریف کی بائیں آنکھ کا آپریشن،ڈاکٹرز کا 3 روزآرام کا مشورہ
لاہور:وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں آنکھ کاآپریشن کروایا ،ڈاکٹر کے مطابق ان کی طبیعت بہتر ہے، پر شہباز شریف کو 3 روز آرام کا مشورہ دیا ہے، چوہدری نثار نے شہباز شریف کی خیریت دریافت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی شہباز شریف کی بائیں آنکھ کا آپریشن گلبرگ کے نجی آئی کلینک میں ہوا ،آپریشن پروفیسر ڈاکٹر خالد وحید نے کیا،
ADVERTISEMENT
Ad
ڈاکٹرز نے آپریشن کے بعد وزیراعلی کی آنکھ پر پٹی باندھ دی اور انہیں مزید 2 روز آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے کلینک میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی،
ADVERTISEMENT
Ad
چودھری نثار خود گاڑی ڈرائیور کر کے کلینک پہنچے تھے ۔وزیر اعلی شہباز شریف پہلے بھی آنکھوں کے علاج اور معمول کے ٹریٹمنٹ کے لئے ڈاکٹر وحید کے کلینک آتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل اسی کلینک میں وزیراعلی شہبازشریف کی دائیں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا
ADVERTISEMENT
Ad