اسلام آباد: نیپرا نے حکومتی درخواست مسترد کرکے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔
چئیرمین نیپرا طارق سدوزئی کی زیر سربراہی نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے کمی کی درخواست کی گئی تاہم چیئرمین نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کردی اور بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کو مجموعی طور پر 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جب کہ نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔