کرکٹر عامر یامین کو دو گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا
لاہور: قومی کرکٹر عامر یامین کو پولیس افسر کی گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تاہم میڈیا پر خبریں آنے کے بعد کرکٹر کو چھوڑ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عامر یامین کو گوجرہ پولیس نے ڈی پی او ٹو بہ ٹیک سنگھ کی گاڑی کو
اوور ٹیک کرنے کی پاداش میں حراست میں لے لیا گیا اور 2 گھنٹے تک تھانے میں بٹھائے رکھا جب کہ کرکٹر کی جانب سے پی سی بی سیکیورٹی آفیسر کی
یقین دہانی اور میڈیا پر خبر آنے کے بعد پولیس نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سریز کے میچز کھیلنے کے لیے عمر یامین کو کل ابو ظہبی کے لیے روانہ ہونا ہے جس کے لیے وہ لاہور آ رہے تھے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈی پی او کی گاڑی اوور ٹیک کرنے پر پولیس نے
انہیں پکڑ لیا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانے لے گئی۔بعد ازاں انہیں گوجرہ سٹی تھانے میں دو گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا ،اس دوران عامر یامین نے پی سی بی حکام کو اس معاملے سے آگاہ کیا تو پی سی بی نے مداخلت کر کے انہیں رہا کروایا ۔گوجرہ سٹی تھانہ کے ایس ایچ او محمد یار نے کہا کہ عامر یامین کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے