counter easy hit

آخری ون ڈے؛ سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

شارجہ: ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ابتداہی میں لڑکھڑاگئی اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

Last One day, Match, Usman, Shanwari, got, five, wickets

Last One day, Match

شارجہ میں کھیلے جارہے 5 ویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوورمیں اسے 2 وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سمراوکرما تھے جو کہ بغیر کوئی رنز بنائے عثمان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ  ہوگئے جب کہ ان کے بعد آنے والے کھلاڑی چندیمل اگلی ہی گیند پرپویلین واپس لوٹ گئے انہیں بھی عثمان نے آؤٹ کیا، سری لنکن کپتان تھرنگا بھی 8 رنز بنا کر عثمان کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ ڈکویلا بھی کوئی رنز بنائے بغیر عثمان شنواری کا شکار ہوگئے۔

مشکل وقت میں سری لنکن بلے باز سروردانا بھی ہمت ہار بیٹھے اور 20 کے مجموعی اسکور پر 6 رنز بنا کر فخرزمان کو کیچ تھما بیٹھے ان کی وکٹ بھی عثمان شنواری کے حصے میں آئی۔ آخری ون ڈے کے لیے پاکستانی

پلینگ الیون میں جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زماں ، امام الحق ، بابر اعظم ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، سرفراز احمد ، شاداب خاں ، عماد وسیم ، عثمان خان اور حسن علی شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-4 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website