بغداد: امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراقی حکومت اور کرد رہنماؤں کو مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کے لیے قائل کیا ہے۔
عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے انہوں نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور کرد رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ گذشتہ ماہ کرد علاقے میں ہونے والے ریفرنڈم کو رد کرنے میں امریکا نے عراق کا ساتھ دیا تھا۔ ریفرنڈم کے بعد کرد علاقے میں آزادی کی تحریک نے زور پکڑا، جس وجہ سے عراق میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔