عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ لارجر بنچ میں شامل جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس میاں گل حسن ارنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کا الیکشن کمیشن پر سیاسی انتقام کا الزام
عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹربابر اعوان نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، وارنٹ گرفتاری سے عمران خان کو ذہنی تکلیف پہنچی اور سیاسی مخالفین بھی اس فیصلے کے بعد عمران خان کوتنقید کا نشانہ بنارہے ہیں لہذٰا عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرے۔ عدالت نے عمران خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔
Top Showbiz news
Arshi Khan vulgar video gone viral
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجرا پر عدالت سے رجوع کرلیا اور پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان کے توسط سے عمران خان نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔