کراچی: پاکستانی سینما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم ”مولاجٹ“کے پروڈیوسر سرور بھٹی اور باہوفلمز کارپوریشن نے ”مولاجٹ2“ کے پروڈیوسرز اور فلم میں شامل اداکاروں کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
کامیاب پاکستانی فلم مولاجٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی اور باہوفلمز کارپوریشن نے مولا جٹ 2 کے پروڈیوسرز اور فلم کی کاسٹ کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔مولاجٹ کے پروڈیوسر نے مولاجٹ 2 کے پر و ڈ یو سرز کو بغیر انکی رضامندی لئے فلم دوبارہ بنانے کیلئے نوٹس جاری کیا، یہ نوٹس باہو فلمزکارپوریشن اور سرور بھٹی کی جانب سے ہدایتکار بلال لاشاری سمیت فلم کی کاسٹ فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کو بھیجا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم ”مولاجٹ “کا شمار پاکستانی سینما کی چند یاد گار فلموں میں ہوتا ہے۔ ”مولاجٹ“ میں اداکار سلطان راہی، مصفطیٰ قریشی اور آسیہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم کی غیر معمولی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہدایت کار بلال لاشاری نے ”مولاجٹ 2“ بنانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کو فلم میں کاسٹ کیا۔ تاہم ”مولاجٹ2“ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہے۔