اسلام آباد: 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، بھارتی فوج کا ظلم کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا: شاہد خاقان عباسی
وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے یوم سیاہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کشمیریوں کی قربانی اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے کہا 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، متعدد بھارتی رہنماؤں کے وعدوں کے برعکس بھارت کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کشمیری میں انسانیت سوز مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، بھارتی جبر کشمیریوں کو ان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔