کراچی: بھارت میں ہونے والی پچ فکسنگ کی خبر پر ٹویٹ کرنے والے سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کو بھارتیوں نے مذاق کا نشانہ بنا دیا۔
شعیب اختر نے ٹویٹ کیا کہ میں یہ خبر سن کر حیران رہ گیا اور مجھ سے کچھ بولا بھی نہیں گیا۔ اگر پچ فکسنگ افواہ یا کوئی مذاق بھی ہے تب بھی ایسی چیزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے کیونکہ کرکٹ کا کھیل پہلے ہی کافی بدنام ہو چکا ہے۔ اس پر بھارتی شائقین کی جانب سے ان کا خوب مذاق اڑایا گیا، کسی نے کہا کہ آپ کے ملک کے کرکٹرز تو جیل کی سیر کر آئے ہیں، ان پر حیرت کا دھچکا نہیں لگا تھا۔ ایک نے کہا کہ کرکٹ تو اسی وقت بدنام ہو گئی تھی جب عامر کو پانچ برس بعد ’دیش بھگتی‘ کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ کرکٹ میں واپس لایا گیا تھا۔