اسلام آباد میں نجی چینل کا سینئر رپورٹر کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
سینئر رپورٹر اپنی گاڑی میں راولپنڈی سے اسلام آباد آرہے تھے کہ زیرو پوائنٹ پر 3 موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے ان گاڑی کو روکا اور چابی نکال لی۔ ملزمان نے سینئر رپورٹر اور ان کے ڈرائیور کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران لوگ وہاں جمع ہو گئے جنہیں دیکھ کر حملہ آور فرار ہو گئے۔ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ سینئر رپورٹر اور ان کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سینئر رپورٹر پر حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے کیمروں کی ریکارڈنگ محفوظ کی جائے اور سینئر رپورٹر پر حملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔