چھینا جھپٹی کی سیاست کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، فاروق ستار
ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ کی جانب سے بھی ارشد وہرہ کے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر رد عمل سامنے آگیا،،فاروق ستار نے کہا کہ چاہیں تو جانے والوں کو ایم کیو ایم میں واپس لاکر بھی دکھا سکتےہیں، مگر جانےوالےمشکل میں ہیں انھیں مزید مشکلات میں نہیں ڈال رہے، چھینا جھپٹی کی سیاست اور زبردستی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
منظور کالونی کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ ان کی سیاست کسی پیکج اور خریدوفروخت کی سیاست نہیں ہے، چاہیں تو جانے والوں کو ایم کیو ایم میں واپس لاکر بھی دکھا سکتےہیں،زبرستی وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وہ دباو کی سیاست نہیں کرتے انھیں اگر سیاسی آزادی مل جائے تو ہر شہری علاقے عوام کی بڑی تعداد کو جمع کرسکتے ہیں۔انھوں نے مردم شماری اور وسائل نہ دینے پر 5 نومبر کو مزار قائد احتجاجی جلسے کا اعلان کیا۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے منظور کالونی میں پتنگ میلے کا اہتمام کیا گیا تھا ،جس میں خواتین کے لیے مہندی اورچوڑیوں کے اسٹال لگائے گئے تھے، تقریب کے آخر میں آتش بازی بھی کی گئی۔