راولپنڈی: کینیڈا میں موجود شیخ رشید کی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
لال حویلی کے ترجمان کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ٹورنٹو میں پاکستان عوام تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،حکومت مخالف احتجاج اور ختم نبوت کی شق ختم کرنے والے ذمہ داران کی سزا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نواز فیملی کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔