شیخوپورہ: شیخوپورہ میں فیروز وٹواں مین سٹاپ پر دو منزلہ عمارت گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں مین سٹاپ پر ڈبل سٹوری بلڈنگ اچانک گر گئی جسکی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے کے نیچے سے 9 زخمیوں سمیت 4افراد کی لاشیں نکال لیں۔جاں بحق ہونے والے افراد میں 30 سالہ احسان، 35 سالہ پرویز، 70 سالہ حاجی لیاقت اور 11 سالہ عائشہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچوں سمیت نو افراد شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او کہنا ہے کہ عمرات گرنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔