ٹوکیو: جاپان میں ایک کمپنی نے سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔
عام طور پر دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین بار بار سگریٹ نوشی کے لیے وقفہ لیتے ہیں جو بعض اوقات سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کو ناگوار گزرتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ سگریٹ نوشی نہ کرنے کہ وجہ سے وہ زیادہ کام کرتے ہیں جب کہ ان کے برعکس سگریٹ نوشی کرنے والے افراد دفتری اوقات میں کئی منٹس اپنی عادت کو پورا کرنے میں خرچ کردیتے ہیں۔ سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کے اس شکوے کو دور کرنے کے لیے بعض کمپنیاں دفتری اوقات میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرتی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر سگریٹ نوشی کرنے والے ملازمین کو دفتر میں اضافی وقت دینا پڑتا ہے لیکن جاپانی میں ایک کمپنی نے ملازمین کو سگریٹ نوشی نہ کرنے پر انعام کے طور پر اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔