مسلم لیگ ن کے صدرسابق وزیراعظم محمدنواز شریف نے پیر6نومبرکو اسلام آباد میں پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیاہے۔پارٹی ذرائع کےمطابق نواز شریف پیر6نومبرکورائیونڈ سے اسلام آباد روانہ ہوں گےجہاں وہ پنجاب ہاؤس میں پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں وفاقی وزرا ءاور اہم پارٹی رہنما شرکت کریں گےجبکہ ذرائع کا مزیدکہناہےکہ اجلاس میں آئندہ انتخابات کےلئے لائحہ عمل اور پارٹی کی حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 7نومبر کواسلام آباد کی احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔