ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت فلم ’مانیکرنیکا دی کوئین آف جھانسی‘ پر کام کر رہی ہیں۔
اداکارہ کنگنا رناوت فلم ’مانیکرنیکا دی کوئین آف جھانسی‘ کے مکمل ہوتے ہی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالی پہلی معذور خاتون کھلاڑی ارونیما سنہا کی زندگی پر بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی عکسبندی کے شیڈول کا اعلان فلم ’مانیکرنیکا دی کوئین آف جھانسی‘ کی عکسبندی کے بعد طے کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ ارونیما قومی والی بال کھلاڑی تھیں جو 2011میں ٹرین حادثے میں معذور ہو گئی تھیں۔