سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے بادشاہت کے چار ستونوں پر گرفت مضبوط کرلی ہے۔
برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ نے سعودی عرب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا اور لکھا ہے کہ حالیہ اقدامات کے بعد حکمران خاندان، کاروباری طبقہ ،سیکیورٹی اور مذہبی طبقہ ولی عہد کے زیراثر آگیا۔ اخبار کے مطابق اصلاحتی ایجنڈے پر عمل یقینی ہو گیا ہے جس کے بعد ولی عہد کے سپریم طاقت بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ سعودی عرب میں اینٹی کرپشن کمیٹی کے حالیہ کریک ڈاون میں 11 شہزادوں، 4 وزرا، دسیوں سابق وزیروں سمیت 48 اہم شخصیات کو گرفتار کیا گیا ہے، مجموعی تعداد 400 سے اوپر بتائی جارہی ہے۔