لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ کہتے ہیں پنجاب بھرمیں 6882 کیسز مصالحت سینٹر منتقل کئے گئے، ابتک چار ہزار چھ سو ساٹھ کیسز حل اور ان میں سے 3825 کیسز ڈگری بھی ہو چکے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے راولپنڈی میں مصالحتی مراکز سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے تبدیلی لائی جا رہی ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ پنجاب میں بارہ لاکھ کیسز زیر التوا ہیں۔ منصور علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کے معاملات جلد حل کرنے کے لیے مصالحت سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی پائپ لائن کو بھی ٹھیک کرنا ضروری ہے۔ پولیس سے متعلق بھی معاملات کو مصالحتی مراکز کے ذریعے حل کرائے جائیں گے۔