اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیامیں اتنا بڑا انسانی بحران دہائیوں میں دیکھنے کو نہیں ملا۔
نیو یارک میں سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں یمن میں انسانی بحران پر تشویش ظاہر کی گئی، اس موقع پر کہا گیا کہ انسانی امداد نہ ملنے سے یمن میں لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران کہا گیا کہ سعودی فوجی اتحاد نے انسانی امدا د کے لئے فضائی اور بحری راستے کھلے رکھے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ یمن کے تمام ائرپورٹس اور سی پورٹ فعال رکھے جائیں۔ یو این کے انڈر سیکریٹری برائے امدادی امور مارک لوکاک نے کہا کہ امدادی سامان کی ترسیل روکے جانے پر یمن میں بدترین انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔