سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت دیوان محتسب میں 50 ججوں کی تعیناتی اور ترقی عمل میں آئی ہے۔
ریاض: دیوان محتسب کی جوڈیشل انتظامی کونسل کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے شاہی فرمان کی روشنی میں ججوں کی مختلف رینکس میں ترقی اور تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے نئی تقرریوں اور محکمہ میں پہلے سے خدمات انجام دینے والے عدالتی افسران کی ترقی اور ملکی عدلیہ کے لیے شاہ سلمان کی مسلسل حمایت پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔