پولیو سے متاثرہ باڈی بلڈر نوید بٹ نے پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ نوید بٹ نے نیچرل مسٹر اولمپیا میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔
امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے نیچرل مسٹر اولمپیا میں نوید بٹ نے اس مرتبہ سلور میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل نوید بٹ تین مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ نوید بٹ کا کہنا تھا کہ وہ نامساعد حالات میں ٹریننگ کر کے امریکا گئے۔ انہوں نے سفری اخراجات کے لیے ادھار رقم لی تھی۔ نوید بٹ نے فزیکلی چیلجنڈ کلاس میں سلور میڈل جیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چوتھی مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی لیکن وہ سلور میڈل جیتنے پر بھی بہت خوش ہیں۔ نوید بٹ نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے نام کر دیا۔