لاہور: سردیوں کے موسم کا اپنا ہی ایک حسن ہوتا ہے. صوبہ پنجاب میں سردی کے بڑھتے ہی یہاں کے باشندوں نے سردی کے مزے لوٹنے شروع کر دیے ہیں
صوبہ پنجاب میں ہونے والی حالیہ بارش کے بعد سردی مزید بڑھ گئی ہے۔ اس سردی کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے بازاروں میں خشک میوہ جات، مچھلی اور حلووں کی آمد بھی شروع ہو گئی ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد سردی کی ان سوغاتوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے شام سے ہی شہر کے مرکزی علاقوں کا رُخ کرنا شروع کر دیتی ہے۔ صوبہ پنجاب میں چھائی سردی کے رنگ آپ بھی ان تصاویر میں دیکھیں۔