راولپندڈی، بلاول بھٹو فورس راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس مرکزی صدر راجہ فیض اکبر کی زیر صدارت ہوا، ڈویژنل اورسٹی عہدیداروں کے تقرر کے بعد بی بی شہید کی جائے شہادت پر حاضری اور فاتحہ خوانی
راولپنڈی(یس اردو نیوز)آج راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں بلاول بھٹو فورس راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس مرکزی صدرراجہ فیض اکبر کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ، بلاول بھٹو فورس کے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کا تقرر عمل میں لایا گیا۔مرکزی اجلا س میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی اور کینٹ کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر بلاول بھٹو فورس راجہ فیض اکبر نے کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن راجہ عمران حیدر ایڈووکیٹ،پیپلز پارٹی کینٹ کے سینئر کارکنان ملک غلام حیدر، شیخ محمد فیاض،سید معارف الحسنین کاظمی،شیخ سہیل، شیخ عاطف، شیخ عدیل، راجہ فیضان سبحانی راجہ فیضان سبحانی، نعمان راجہ اور شیخ خضر نے شرکت کی۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر راجہ فیض اکبر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول کی بھٹو فورس پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے جانثار نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمارا مقصد پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوانوں کو منظم کرنا اور پارٹی کے اجلاس، ریلیوں جلسوں اورمارچ وغیرہ کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانا ہے ۔ ہمارے نوجوان صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور ہر سطح پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کا نظریاتی دفاع جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں آج بلاول بھٹو فورس کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے اور ہمارے جلسے جلوسوں میں ہر عمر ، ہر طبقہ فکر اور عورتوں، بچوں ، بوڑھوں نوجوانوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے جن کی سیکورٹی اور جان و مال کی حفاظت ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ انشااللہ اب ہمارے جلسے جلوس اور تمام مارچ اور میٹنگز بلاول بھٹو فورس کے جھنڈے تلے منعقد ہوا کرینگی اور آنیوالوں کو مکمل بااعتماد سیکورٹی کی ضمانت دی جائیگی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو فورس راولپنڈی سٹی کے نو منتخب صدر راجہ غلام حیدر نے کہا کہ ہم تن من دھن سے پاکستان پیپلز پارٹی اور قیادت کی حفاظت کیلئے تیار ہیں اور ہر سطح پر اپنی قیادت کی ترجمانی بھرپور اندا زمیں کریں گے۔ انشااللہ ہم بہت جلد بلاول بھٹو فورس راولپنڈی اسلام آباد میں فلیگ مارچ کریگی جس میں تمام ڈویژن کے عہدیدار اور کارکنان کو بھرپور دعوت دی جائے گی ۔
اجلاس کے بعد مرکزی صدر بلاول بھٹو فورس راجہ فیض اکبر نے راولپنڈی ڈویژن کے منتخب عہدیداروں کا اعلان کیا اور نوٹیفکیشن تقسیم کیے جن میں نوجوان صحافی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے سید معارف الحسنین کاظمی کو ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری، پاکستان پیپلز پارٹی کینٹ کے سینئر کارکن شیخ محمد فیاض کو ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا گیا ۔اسی طرح راولپنڈی سٹی کے منتخب عہدیداروں میں سینئر ترین راہنما ملک غلام حیدر کو بلاول بھٹو فورس راولپنڈی کا صدر، شیخ سہیل کو فنانس سیکرٹری ، شیخ عاطف کو جنرل سیکرٹری سٹی مقرر کیا گیا۔اجلاس کے بعد تمام عہدیداروں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جائے شہادت پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد تمام عہدیداروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو فورس کی ترویج وترقی کیلئے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔