counter easy hit

این ٹی ایس کے ڈائریکٹر ہارون رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: کسٹم عدالت نے پونے 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور انکم ٹیکس چوری کے الزام میں ڈائریکٹر این ٹی ایس ہارون رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

Released arrest warrant of NTS director Haroon Rasheedراولپنڈی کی خصوصی کسٹم عدالت میں پونے 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور انکم ٹیکس چوری کے کیس کی سماعت جج شیراز کیانی نے کی۔ عدالت میں ان لینڈ ریونیو نے مؤقف پیش کیا کہ ملزمان نے پونے 3 ارب کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کی ہے عدالت ملزمان کو منی لانڈرنگ ایکٹ اور ٹیکس چوری کے الزام میں سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔ عدالت نے ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے  این ٹی ایس کے ڈائریکٹر ہارون رشید کے وارنٹ گرفتار جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں آئندہ پیشی پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو سمیت تمام ڈائریکٹرز ڈاکٹر جنید زیدی ، ڈاکٹر اظہار حسین، ڈاکٹر سہیل غنی، ڈاکٹرشاہد اعوان اور ڈاکٹر شیرزاہ خان کے بینک اکاؤنٹس، منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کے خلاف ان لینڈ ریونیو کا ریفرنس بھی بھی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی نقول ملزمان میں تقسیم کردی ہیں، جب کہ عدالت نے کہا ہے کہ تمام ملزمان پر فردِجرم 13 جنوری 2018 کو عائد کی جائے گی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت سے پہلے فی کس ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور ایک ایک ضامن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔