چیف جسٹس پاکستان نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف تمام اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔
انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کو پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور شیخ رشید احمد نے چیلنج کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اپیلوں کی ان چیمبر سماعت میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔ واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، شیخ رشید اور جمشید دستی سمیت 9 درخواست گزاروں نے الیکشن ایکٹ 2017 کو چیلنج کیا تھا، رجسٹرار آفس نے تمام درخواستوں پر اعتراضات لگائے تھے، درخواست گزاروں نے اعتراضات کیخلاف ان چیمبر میں اپیلیں دائر کی تھیں۔