نئی دہلی: پاکستانی بچوں کو ان کے روحانی پیشوا نے دورہ بھارت کیلئے مدعو کیا ہے :وزیر خارجہ سشما سوراج کی ٹوئٹر پر گفتگو
بھارت نے بوہرہ برادری کے ان 33 پاکستانی بچوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جنہیں اس برادری کے روحانی پیشوا نے بھارت آنے کی دعوت دی تھی ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ہم نے پاکستان کے 33 بوہرہ بچوں کو بھارت کا ویزا جاری کیا ہے جنہیں ان کے روحانی پیشوا نے مدعو کر رکھا ہے ۔ بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفصل سیف الدین ممبئی میں رہائش پذیر ہیں۔