اسلام آباد: پنجاب حکومت تمام حالات سے آگاہ تھی لیکن اقدامات نہیں اٹھائے گئے: جسٹس مشیر عالم کے ریمارکس
فیض آباد دھرنا از خود نوٹس کیس میں وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزارتوں کی جانب سے رپورٹس جمع کرائیں۔ جسٹس میشر عالم نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت تمام حالات سے آگاہ تھی لیکن اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا حکومت اور احتجاج کرنیوالے بنیادی نکتہ نظر انداز کر رہے ہیں، مسلمان جب ملتے ہیں تو ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان دلیل سے بنا، ڈنڈے کے زور پر بات اچھی نہیں لگتی، دین میں کوئی جبر نہیں، دشمنوں کے لیے کام بہت آسان ہوگیا، دشمن ہمارے گھرمیں آگ لگا رہے ہیں، کتنے دنوں سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے، حکومت راستے بند کرنے پر بات نہیں کر رہی، جب ریاست ختم ہو جائے گی تو سڑکوں پر قتل ہوں گے۔