counter easy hit

پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ اور یس اردو نیوز کے مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد فاروقی کا جشن عید میلادالنبی ﷺ پر اپنے پیاروں کیلئے حسین تحفہ ، مقدس ماہ اپنے آبائی گائوں میں عزیز واقارب ،دوستوں کے ہمراہ عید میلاد النبی ﷺ کی مقدس محافل کیلئے وقف کرنے کا فیصلہ

مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد کی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر انتیس سال بعد اپنے آبائی گائوں کے ید میلادالنبی ﷺ جلوس کی قیادت کیلئے پاکستان آمد

Qari, Farooq, Ahmed, Farooqi, Managing, Editor, Yesurdu, news, and, Ex-Chief Organizer, PPP, Franceپیرس؍اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ اور یس اردو نیوز کے مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد فاروقی کا جشن عید میلادالنبی ﷺ پر اپنے پیاروں کیلئے حسین تحفہ ، مقدس ماہ اپنے آبائی گائوں میں اپنے عزیز واقارب ، دوستوں اور عید میلاد النبی ﷺ کی مقدس محافل کیلئے وقف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بات انہوں نے یس اردو نیوز نمائندہ اسلام آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وہ آج بروز منگل پیرس سے بذریعہ پی آئی اے فلائٹ روانہ ہونگے اوربدھ کے دن 11:00بجے لاہور  پہنچیں گے۔ ان کے عزیزو اقارب اور دوست احباب کے ہمراہ لاہور سے لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہونگے جہاں اپنے آبائی گائوں میں انتیس سال بعد جشن عید میلاد النبی ﷺ کے مقدس جلوس کیلئے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور جمعۃ المبارک 12 ربیع الاول 1439 ھ بمطابق یکم دسمبر 2017 کے جلوس کی قیادت کریں گے۔

اپنے بزرگوں اور عزیز واقارب کے ساتھ ملاقات کے بعد 5 دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والے جلوس میں پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے اراکین کے ہمراہ شرکت کریں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور اہم راہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

قاری فاروق احمد فاروقی مرکزی قیادت کو پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کے راہنمائوں کی سرگرمیوں اور خیالات کے بارے میں آگاہ کریں گے اور ان کے مسائل سے آگاہ بھی کریں گے۔ ان کی واپسی اسی ماہ کے وسط میں ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website