جنوبی افریقہ میں خاتون پولیس اہلکار کو بائیک چلانا مشکل ہوگیا، راہ گیر نے خاتون اہلکار کی مدد کی جس کے بعد اس سے بڑی مشکل سے بائیک چل پائی۔
یوں تو پولیس کا کام شہریوں کی مدد کرنا ہے لیکن جب پولیس خود مشکل میں پھنس جائے تو شہری بھی مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ جنوبی افریقہ کی ایک سڑک پر بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب خاتون پولیس اہلکار کو بھاری بھر کم بائیک کو قابو کرنا مشکل ہوگیا۔ کئی مرتبہ کی کوششوں کے بعد بھی پولیس اہلکار بائیک اسٹارٹ نہ کر سکی تو ایک راہگیر اس کی مدد کو دوڑا چلا آیا اور مد د فراہم کی۔ راہگیر نے خاتون پولیس اہلکار کی بائیک قابو کرکے اسٹارٹ کرنے میں مدد دی جس کے بعد یہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔